کینسر سے جنگ لڑنے والی اداکارہ حنا خان کو بال کٹواتے دیکھ کر والدہ اور مداح جذباتی ہو گئے

کینسر سے جنگ لڑنے والی اداکارہ حنا خان کو بال کٹواتے دیکھ کر والدہ اور مداح جذباتی ہو گئے


بھارتی معروف اداکارہ حنا خان میں چند روز قبل ہی چھاتی کے کینسر کے اسٹیج تھری کی تشخیص ہوئی ہے۔

36 سالہ حنا خان نے اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں اس افسوس ناک خبر سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔

اب اداکارہ حنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر اُن کے مداح جذباتی ہو گئے ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کو پہلے اپنے بالوں کو گندواتے ہوئے اور بعد ازاں اپنے لمبے خوبصورت بالوں کو کاٹتے اور کٹواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ حنا خان نے یہ فیصلہ کیموتھیراپی سے قبل مطلوبہ قواعد کے تحت لیا ہے۔

ویڈیو میں کینسر سے جنگ لڑتی اداکارہ کو ہنستے مسکراتے ہوئے جبکہ اُن کی والدہ کو روتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے۔

حنا خان کی والدہ کینسر سے جنگ لڑتی اپنی بیٹی کے اس جرأت مندانہ فیصلے پر جذباتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں حنا خان اپنی والدہ کو حوصلہ دے رہی ہیں اور رونے سے منع کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ کی والدہ روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’ایسا نہ کرو، اپنے بال نہیں کٹواؤ۔‘

حنا خان نے اپنی اس پوسٹ پر ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ میری والدہ کشمیری زبان میں مجھے دعائیں دے رہی ہیں۔

حنا خان کا کہنا ہے کہ ’میں ہار ماننے کے بجائے جیت کے راستے کو چنا ہے۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں