کیا پریانکا چوپڑا اور نک جونس پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے؟

کیا پریانکا چوپڑا اور نک جونس پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے؟


بالی ووڈ اور ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی پریانکا چوپڑا اور نک جونس سے متعلق اطلاعات ہیں کہ یہ جوڑا اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوگا۔

آج کل اداکارہ پرینیتی اور سیاست دان راگھو اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی سے متعلق متعدد رپورٹس زیرِ گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی  24 ستمبر 2003ء کو ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

دو روز قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ راگھو اور اداکارہ کی شادی میں پرینیتی کی کزن، پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر، امریکی گلوکار نک جونس شرکت نہیں کریں گے۔

اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پریانکا چوپڑا پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کریں گی جبکہ نک جونس اس شادی میں نظر نہیں آئیں گے۔

نک جونس پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں کیوں شرکت نہیں کریں گے؟

’ہندوستان ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اطلاع ہے کہ نک جونس برادرز مختلف جگہوں پر کنسرٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ شادی میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونس کا بینڈ، ’جونس برادرز‘ جس میں وہ اور اُن کے دو بھائی کیون اور جو بھی شامل ہیں، پچھلے مہینے سے امریکا اور کینیڈا میں نان اسٹاپ پرفارم کر رہے ہیں۔

جونس برادران نے 12 اگست 2023ء کو کنسرٹس کا یہ ٹور شروع کیا تھا، نک کا بینڈ 21 ستمبر کو فلاڈیلفیا، 22 ستمبر کو بالٹیمور اور 23 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں پرفارم کرے گا۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی مکمل طور پر پنجابی روایتوں کی طرز پر راجستھان کے ادے پور میں واقع ’دی لیلا پیلس‘ اور ’دی اوبرائے ادے ویلاز‘ میں شادی ہوگی۔

شادی کی رسومات 23 ستمبر 2023 سے شروع ہوں گی جس میں مہندی، ہلدی اور سنگیت جیسی تقریبات بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں