کیا رات کو اکثر نیند آنکھوں سے روٹھ جاتی ہے؟ اگر ہاں تو اس کا علاج ہوسکتا ہے کہ آپ کے کچن میں ہی چھپا ہو۔
ویسے تو غذائی فائبر کو نظام ہاضمہ کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر کچھ مخصوص فائبر جیسے پری بائیوٹیکس نیند کو بہتر کرنے کے ساتھ تناﺅ کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹریا کی تعداد معدے میں بڑھا سکتے ہیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
پروبائیوٹٰکس سے تو بیشتر افراد واقف ہیں جو دہی اور پنیر وغیرہ میں پایا جاتا ہے اور معدے میں موجود بیکٹریا کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، مگر حال ہی میں سائنسدانوں نے پری بائیوٹیکس پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے، جو ایسے غذائی مرکبات ہیں جو انسان ہضم نہیں کرپاتے مگر بیکٹریا کی نشوونما میں کردار ادا کرتے ہیں۔
جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع تحقیق کے لیے محققین نے بالغ نر چوہوں کو پری بائیوٹیک والی غذا دینا شروع کی اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔
محققین نے دریافت کیا کہ یہ غذائی جز تناﺅ کو کم کرتا ہے اور اچھی نیند میں مدد دیتا ہے۔
پری بائیوٹیک فائبر صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ اس سے بھرپور غذا اچھی نیند کے حصول میں کس حد ت ک مددگار ہے۔
یہ جز دالوں اور گوبھی میں عام پایا جاتا ہے اور اب محققین اس سے ایسی دوا کی تیاری پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔