کیا نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کشمیر پر پارٹی موقف پر قائم رکھیں گے؟

کیا نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کشمیر پر پارٹی موقف پر قائم رکھیں گے؟


برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ اور نو منتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کے لیے سب سے بڑا چیلنج طاقت ور عالمی معیشت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی نے 412 نشستیں اپنے نام کرکے 14 سالہ کنزرویٹو پارٹی کا راج ختم کردیا۔

خیال رہے کہ رشی سنک کی کنزرویٹو پارٹی صرف 121 نشستیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکی۔

کیئر اسٹارمر کے مطابق انہوں نے لیبر پارٹی کو تبدیل کر دیا ہے اور اب وہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو تبدیل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پارٹی موقف پر برقرار رہیں گے یا اسے بھی تبدیل کردیں گے؟

یاد رہے کہ ماضی میں لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں رہی ہے۔

لیبر پارٹی نے جرمی کاربن کی قیادت میں پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کی تھی۔

قرارداد کے مطابق کشمیر بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ معاملہ ہے، جس کا حل پاکستان اور بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ مل کر نکالنا چاہیے۔

تاہم حالیہ انتخابات سے قبل انہوں نے اپنے منشور میں تجارتی معاہدے پر زور دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ’نئی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کو آگے بڑھانے کا عزم شامل کیا تھا۔

انہوں نے برطانیہ میں مقیم بھارتیوں سے ملاقاتوں کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کشمیر ایک اندرونی مسئلہ ہے، جسے بھارت اور پاکستان مل کر حل کریں گے۔

انہوں نے لیبر فرینڈز آف انڈیا سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ بھارت میں کوئی بھی آئینی مسئلہ، بھارتی پارلیمنٹ کا معاملہ ہے اور مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے لیے ایک دو طرفہ مسئلہ ہے جسے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں