پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں ‘نمایاں کارکردگی’ پر ‘تمغہ امتیاز’ سے نوازا گیا جس پر انہیں کافی سراہا گیا جب کہ مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔
مہوش حیات نے یوم پاکستان کی تقریب میں ایوان صدر میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اہل خانہ سمیت دوستوں، نامور شخصیات اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اداکارہ بننے کے سفر کو سب سے شیئر کیا