کیا ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ پھر ایکساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے؟

کیا ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ پھر ایکساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے؟


پاکستانی معروف اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا عندیہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی اور ماہرہ خان کی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ کے ایک گانے کا کلپ شیئر کیا ہے۔

مذکورہ انسٹا پوسٹ پر فہد مصطفیٰ نے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’پھر کچھ ہو جائے ایسا‘، اس کے ساتھ ہی آنکھ مارنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

ماہرہ نے فہد کی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کسی ڈرامے میں گانا؟ یا کسی فلم میں ڈرامہ؟ یا پھر دونوں؟ مس یو‘۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی جوڑی 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دی تھی، جس میں فہد مصطفیٰ نے گلاب نامی پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا اور ماہرہ خان نے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون جیا کا کردار ادا کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں