کیا شیخ رشید اداکارہ عائشہ عمر سے شادی کررہے ہیں؟


لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کے ایک بار پھر چرچے ہورہے ہیں اور اس بار بھی ایک اداکارہ کے ساتھ ان کی شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شیخ رشید سے پوچھا کہ سنا ہے آپ عائشہ عمر سے شادی کررہے ہیں جس کے جواب میں  شیخ رشید نے پوچھا کہ وہ کون ہیں؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک ماڈل ہیں جس کے جواب میں شیخ رشید مسکرادیے۔

خیال رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگردنیا میں کسی قدرتی آفت کے بعد صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثنا اللہ ،طاہر القادری اور شیخ رشید زندہ بچے تو وہ شیخ رشید سے شادی کرنا پسند کریں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں