کیا تھریڈز ٹوئٹر کی ’سوتیلی بیٹی‘ ہے؟ ارسلان ناصر کشمکش کا شکار

کیا تھریڈز ٹوئٹر کی ’سوتیلی بیٹی‘ ہے؟ ارسلان ناصر کشمکش کا شکار


پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے میٹا کے مالک مارک زکربرگ کی جانب سے نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے لانچ پر دلچسپ سوال کر لیا، یوٹیوبر نے پوچھا کہ کیا تھریڈز  ٹوئٹر کی ’سوتیلی بیٹی‘ ہے؟

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ ’تھریڈز‘ کو جوائن کرتے ہی یوٹیوبر ارسلان ناصر  کشمکش کا شکار دکھائی دیئے۔ انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار منفرد انداز میں کیا۔

کیا تھریڈز  ٹوئٹر کی ’سوتیلی بیٹی‘ ہے؟ ارسلان ناصر کشمکش کا شکار

بعدازاں انہوں نے اپنے خیالات کا مزید اظہار کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’ویسے اللہ معاف کرے، دنیا کی کوئی ایپ نہیں جو زکربرگ سر نے چھوڑی نہ ہو‘۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لئے لانچ کی گئی ایپ ’تھریڈز‘ کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر سے 50 ملین سے زائد صارفین نے جوائن کر لیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں