اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ آج کے کون سے مشہور ترین پاکستانی اداکار کا بچپن ہے؟
درحقیقت یہ اداکار بہت زیادہ پرانے تو نہیں مگر بہت کم عرصے میں انہیں بہت زیادہ شہرت حاصل ہوئی ہے بلکہ یوں کہنا بھی درست ہوگا کہ یہ اب تک لاکھوں دلوں کو جیت چکے ہیں۔
ان کی منگنی بھی آج کی ایک مشہور اداکارہ سے رواں سال ہی ہوئی ہے۔
تو کیا آپ اس اشارے سے اداکار کو پہچاننے میں کامیاب ہوگئے؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ احد رضامیر ہیں جنہوں نے یہ تصویر انسٹاگرام پر بچوں کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ دنوں پوسٹ کی تھی۔
اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ یقین کے سفر سے کیرئیر کے سفر کو شروع کرنے والے اداکار اس وقت پاکستان میں کتنے مشہور ہیں۔
ان کے 2 ڈرامے عہد وفا اور یہ دل میرا میں اس وقت نشر ہورہے ہیں اور دونوں ہی لوگوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں، خصوصاً عہد وفا میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
رواں سال انہوں نے اداکارہ سجل علی سے منگنی بھی کی جس کے بارے میں باتیں تو پہلے سے سامنے آرہی تھیں مگر دونوں نے منگنی تک اس حوالے سے تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا تھا۔
دونوں کی جوڑی کو ’یقین کا سفر‘ اور ’آنگن‘ جیسے ڈراموں میں بہت پسند کیا گیا تھا اور ان ڈراموں میں زبردست رومانس کرنے پر انہیں ایوارڈز بھی ملے تھے۔
اس وقت دونوں یہ دل میرا میں ایک ساتھ پھر کام کررہے ہیں اور اس ڈرامے کو بھی لوگوں میں پسند کیا جارہا ہے۔
گزشتہ سال احد رضا میر نے اسکرین پر سجل علی کے ساتھ اپنی کیمسٹری اور جوڑی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی سجل علی بہت پسند ہے۔
اداکار کے مطابق سجل علی بھی انہیں خوب جانتی ہے، جس وجہ سے ان دونوں کے درمیان اچھے روابط ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔