کیا امریکا بڑی جنگ کیلئے تیار ہے؟ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے سوال اٹھا دیا


مریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون میں مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر گرما گرم بحث ہوئی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے غزہ کے بعد لبنان پر اسرائیل کے شدید حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج کے ٹھکانوں پر فائرنگ پر بھی امریکی حکام نے تشویش ظاہر کی ہے۔

امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس کیو براؤن جونیئر نے پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگوں میں اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق خطے میں 2 سے 3 ہزار امریکی فوجی بھیجے جا رہے ہیں، خطے میں امریکی فوج کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر پینٹاگون میں امریکی دفاعی حکام کی بیٹھکیں جاری ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں