امریکا میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیانو ریوز کے گھر 4 چور گھس گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کے امریکی شہر لاس اینجلس کے گھر میں گھسنے والے چوروں نے چہرے چھپا رکھے تھے اور وہ گھر سے اسلحہ ساتھ لے گئے۔
رپورٹس کے مطابق چوری کے وقت کیانو ریوز گھر میں موجود نہیں تھے۔ چور گھر کے پیچھے کی طرف سے کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں پہنچ کر تلاشی بھی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔