’کہانی سنو‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا ہیوسٹن میں شاہانہ استقبال

’کہانی سنو‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا ہیوسٹن میں شاہانہ استقبال


اپنے گانے ’کہانی سنو‘ سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا امریکی شہر ہیوسٹن میں شاہانہ استقبال کیا گیا ہے۔

گلوکار کیفی خلیل کی ایک تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جہاں وہ امریکا میں اپنے لائیو کنسرٹ کے لیے ہیوسٹن شہر میں پہنچ رہے ہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیفی خلیل کے ہوسٹن پہنچنے پر مقامی پولیس کی جانب سے اُنہیں شاہانہ پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

اس دوران گاڑی میں بیٹھے کیفی خلیل کے چہرے کے تاثرات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ نہایت خوش ہیں۔

کیفی خلیل ویڈیو میں اتنا اعلیٰ پروٹوکول ملنے پر شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کے پاکستان کے نامور گلوکار کیفی خلیل کی یہ ویڈیو تین دن پرانی ہے جسے  پاکستانی اوورسیز میگا ایونٹس منیجر نے شیئر کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں