کھلاڑیوں اور کوچز کی تربیت کیلئے کراچی یونائیٹڈ اور برطانوی فٹبال کلب میں معاہدہ

کھلاڑیوں اور کوچز کی تربیت کیلئے کراچی یونائیٹڈ اور برطانوی فٹبال کلب میں معاہدہ


پاکستان ٹاپ فٹبال کلب کراچی یونائیٹڈ اور برطانوی فٹبال کلب سوئندن ٹاؤن ایف سی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے فٹبالرز اور کوچز کو تربیت کے مختلف مواقع ملیں گے۔

کراچی یونائیٹڈ اور سوئنڈن ٹاؤن ایف سی کے درمیان معاہدہ پر دستخط منگل کو برطانیہ میں ہوئے۔

اس معاہدے کے تحت کراچی کے فٹبالرز اور کوچز کو برطانیہ میں تربیت کا موقع ملے گا اور سوئنڈن ٹاؤن کلب کراچی یونائٹیڈ کے کوچز کےلیے کوچنگ ورکشاب کروائے گا۔

اس معاہدے کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے پلیئرز کو ڈولپمنٹ پاتھ وے بھی فراہم ہوگا اور کراچی کے فٹبالرز کو ایکسچنج پروگرام کے تحت برطانیہ میں فٹبال کھیلنے کا موقع ملے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں