کھانے میں تھوکنے کی حرکت کا دفاع کرنے پر کنگنا کی سونو سود پر تنقید

کھانے میں تھوکنے کی حرکت کا دفاع کرنے پر کنگنا کی سونو سود پر تنقید


اداکار سونو سود کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کھانا بیچنے والے شخص کی جانب سے گاہک کے کھانے پر تھوکنے کی حرکت کا دفاع کیا تھا۔ 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص نے روٹیاں بنائیں اور اس پر تھوک دیا۔

ویڈیو اور کھانا بیچنے والے شخص کی اس حرکت کا سونو نے مذہبی مثال دے کر دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ تشدد کو عدم تشدد سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

جہاں سونو سود کو دیگر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں اب اداکارہ سے سیاستدان بننے والی کنگنا رناوت نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کنگنا رناوت نے سونو سود کے نظریات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تحقیق پر مبنی نئی مذہبی کہانی تخلیق کریں گے، بالی ووڈ سے یہ ایک اور کہانی آرہی ہے، کیا بات ہے۔”


اپنا تبصرہ لکھیں