’کچھ بھی ہو کابینہ اجلاس میں اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان ہوگا‘


وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر  کہا کہ وہ  منگل کو کابینہ اجلاس میں بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی‘۔

وزیراعظم عمران خان ٹوئٹ—اسکرین گریب

وزیراعظم نے کہا کہ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کر چکے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم اطمینان رکھے، مہنگائی کے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان ٹوئٹ—اسکرین گریب

گزشتہ روز بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی جریدے اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد جنوری 2020 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں