کچری قیمہ ایک قدیم بھارتی ڈش ہے جسے اس کے تیکھے ذائقوں کے باعث جانا جاتا
ہے۔ اس ڈش کا انفراد اسے تیز مسالے اور کچری یعنی کچے پپیتے کی آمیزش اور کوئلے کی بھاپ سے تیار کرنا ہے جو نہ صرف اس کے ذائقے اور ذت میں بے پناہ اضافہ کردیتا ہے بلکہ اسے نرم و ملائم اور گھلاوٹ بھرا بھی بنا دیتا ہے تاکہ اسے نوشں جاں کرتے ہوئے آپ اس کے مزے سے بھرپور لطف اٹھائیں۔ اسے گرم گرم پراٹھوں یا نان کے ساتھ پیش کیا جائے تو اس کی لذت میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک لاجواب ہیلتھی ڈرنک رائل کیرِٹ موکٹیل بھی بناتے ہیں۔ اس کے اجزائے ترکیبی میں گاجروں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، چینی اور حسب ضرورت کچلی ہوئی برف کا استعمال اسے اور بھی زیادہ مزیدار بنا دیتا ہے۔ یہ مزیدار موکٹیل صحت بخش اجزا سے مالا مال ہے اور آپ کو ذائقے اور تازگی کی ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہے۔