کُل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

کُل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش


کُل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فورسز مسلسل بے گناہ شہریوں کو گرفتار اور ہراساں کر رہی ہیں۔

سری نگر، کپواڑہ، بارہ مولہ اور دیگر علاقوں سے بےگناہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا، سیکورٹی کے نام پر لوگوں سے پوچھ گچھ اور ہراساں کیا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارت ان کارروائیوں سے اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقے کو پولیس اسٹیٹ میں بدل دیا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق بی جے پی حکومت امن اور ترقی کے جھوٹے پروپیگنڈے سےعالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتی، بھارت کی بی جے پی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتی، اگست 2019ء سے پورا علاقہ محاصرے میں ہے، لوگوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں