کوہلی نے لبوشین کا حیران کن کیچ تھام کر میدان بدر کردیا


بنگلور: 

 تیسرے ون ڈے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سپر مین کیچ سے حیران کردیا۔

آسٹریلوی اننگز کے 32 ویں اوور میں کوہلی نے مارنس لبوشین کا کیچ سپر مین کی طرح فضا میں تقریباً اڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے تھاما، ان کی اس شاندار فیلڈنگ پر کامیاب بولر رویندرا جڈیجا نے خوشی سے انھیں اوپر اٹھالیا جبکہ کوہلی نے ڈریسنگ روم میں موجود فیلڈنگ کوچ آر سری دھر کی جانب اشارہ کرکے ان کی ستائش کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں