پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں دھند کے باعث معروف سرائیکی گلوکار احمد نواز چھینہ کی گاڑی اُلٹ گئی اور وہ اس حادثے میں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کوٹ ادو کے علاقے ہیڈ تونسہ کے قریب پیش آیا جس میں گلوکار اور ان کا ڈرائیور ارسلان زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں نشتر اسپتال ملتان بھیج دیا گیا۔