کوشش ہے معاشی حالات بہتر سے بہتر ہوں: حماد اظہر


لاہور: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ  کورونا کے بعد کی صورت حال پر گہری نظر ہے اور کوشش ہے کہ معاشی حالات بہتر سے بہتر ہوں۔

لاہور کے علاقے ڈھولنوال میں فری ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم مافیا کا مقابلہ کر رہی ہے، اس مافیا کا بیرون ملک، اندرون ملک، سڑکوں پر ہر جگہ مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن لینے والے لوگ سرکاری وسائل پر قابض تھے لیکن اب مافیا دن بدن ایکسپوز ہو رہا ہے، وہ ہمارے جذبے کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد کی صورت حال پر گہری نظر ہے، ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ دے رہے ہیں،  کوشش ہے کہ معاشی حالات بہتر سے بہتر ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں