شہرۂ آفاق جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جیمن کو مداحوں نے ’آسکر ایوارڈ‘ کا حقدار قرار دے دیا۔
جیمن کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اُنہیں اپنے چکن اور رمین نوڈلز کھاتے ہوئے آنسو بہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ’جے ہوپ‘ کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ’اُن دی اسٹریٹ‘ سنا جاسکتا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر الجھن کا شکار بھی ہوئے کیونکہ اُنہیں لگا کہ یہ جذباتی ویڈیو’جےہوپ‘ کے فوجی خدمات کے لیے روانگی کے بارے میں ہے اور کچھ صارفین کو یہ ویڈیو مزاحیہ لگی کہ گلوکار کھانے کو لے کر اتنے جذباتی ہو رہے ہیں۔
البتہ، کچھ صارفین نے جیمن کو ان کی اتنی زبردست اداکاری اور آنسو بہانے پر ’آسکر ایوارڈ‘ کا حقدار قرار دے دیا۔