کورونا وائرس: مودی کا ہولی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ


نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے بعد ہولی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے ماہرین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے عوامی اجتماعات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ اس سال میں نے بھی ہولی کے کسی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Narendra Modi

@narendramodi

Experts across the world have advised to reduce mass gatherings to avoid the spread of COVID-19 Novel Coronavirus. Hence, this year I have decided not to participate in any Holi Milan programme.

17.3K people are talking about this

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ نریندر مودی نے یہ فیصلہ اس میٹنگ کے بعد کیا  جب انہوں نے منگل کے روز ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی تھی، اس کے بعد بھارتی وزیراعظم نے عوام سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی نے بھارتی شہریوں کو مل کر کام کرنے اور اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔

واضح رہےکہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ہے جن میں وائرس سے مبتلا کیرالا کے تین شہریوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں