دنیا کے 190 ممالک میں پھیل جانے والی نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں فیس ماسکس کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اس کے نتیجے میں پاکستان سمیت دننیا بھر میں فیس ماسکس کی دستیابی مشکل ہوگئی ہے خصوصاً طبی عملے کو حفاظتی آلات کی کمی کا سامنا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مختلف معروف عالی فیشن کمپنیوں کی جانب سے فیس ماسکس کی تیاری کی جارہی ہے جو ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ انفرادی سطح پر بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
ویسے اگر آپ کے پاس ایک سلائی مشین ہو تو آپ بھی یہ کام گھر میں کرسکتے ہیں۔
مگر پہلے یہ سمجھ لیں کہ اگر آپ بیمار نہیں تو ضروری نہیں کہ فیس ماسک کا استعمال کریں۔
عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ اگر آپ صحت مند ہیں تو آپ کو فیس ماسک کی ضرورت اسی وقت ہوسکتی ہے جب آپ کسی ایسے فرد کی نگہداشت کررہے ہوں، جس میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا شبہ ہو یا آپ کو چھینکیں یا کھانسی آرہی ہو۔
عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی یاد دلایا ہے کہ فیس ماسک اسی صورت میں موثر ہوتے ہیں جب آپ اپنے ہاتھ کو اکثر دھو رہے ہوں۔
مگر پھر بھی آپ ذہنی اطمینان کے لیے فیس ماسک کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ جان لیں کہ 2 طرح کے ماسک ایسے ہیں جو کورونا وائرس کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، یعنی سرجیکل ماسک اور این 95 ماسک۔
سرجیکل ماسکس تو آپ ڈاکٹر، ڈینٹسٹ اور نرسز کو اس وقت پہنے دیکھتے ہیں جب وہ کسی مریض کا علاج کررہے ہوتے ہیں، یہ ڈھیلا اور نسبتاً پتلا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ منہ سے خارج ہونے والے ننھے ذرات اس کے مختلف حصوں سے گزر کر بیمار کرسکتے ہیں۔
دوسرا این 95 ماسک ہے جو عموماً تعمیراتی ورکرز استعمال کرتے ہیں مگر اب کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملہ بھی اسے استعمال کررہا ہے۔
یہ ماسکس ہوا میں موجود 95 فیصد ذرات بشمول وائرسز اور بیکٹریا کو فلٹر کردیتا ہے۔
گھروں میں تیار ہونے والے فیس ماسکس پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کاٹن کی ٹی شرٹ یا کاٹن کے تکیے کے غلاف ایسے فیس ماسکس کی تیاری کے لیے بہترین ہوتے ہیں، کیونکہ یہ ذرات کو پکڑنے کے ساتھ سانس لینے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
کیسے تیار کریں؟
تو اگر آپ فیس بک ماسک پہننا چاہتے ہیں چاہے بیمار نہ بھی ہو، تو بہتر ہے کہ گھر میں ہی اسے تیار کرلیں، تاکہ مارکیٹ میں اس کی قلت نہ ہو۔
لکھ کر سمجھانا تو مشکل ہوگا مگر ایسی ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں جو فیس ماسکس کی تیاری میں مدد دے سکیں گی۔
یہ خیال رہے کہ ماسک کو کنے اچھی طرح فٹ ہوں۔
طبی استعمال کے لیے فیس ماسکس کی تیاری
اگر آپ مقامی ہسپتالوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو فیس ماسکس کو گھر میں تیار کرکے انہیں فراہم کرسکتے ہیں جس کے لیے مخصوص امور کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ طبی استعمال کے لیے قابل قبول ہوسکے، اگر ایسا ممکن کرسکیں تو ہی یہ کام کریں۔