کورونا: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے اور ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 436 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق  پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز  25 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 968 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر سے 32 ہزار 350 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.4 فیصد رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں