کورونا سے مزید 600 افراد متاثر


پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 600 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 315561  تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 600 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ بھر میں 339،  اسلام آباد میں 113، خیبرپختونخوا میں 58، پنجاب میں 58 اور  آزاد کشمیر 11 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 139910 ، بلوچستان میں 15498 ، خیبرپختونخوا میں 38273 ،اسلام آباد میں 17122 ، گلگت بلتستان میں 3900، پنجاب میں 100330 اور آزاد کشمیر میں 2991 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 139910 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 11 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 2991 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 100330 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 54 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 38273  ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں