کورونا سے بچاؤ کی ادویات کی عدم دستیابی پر ڈریپ سے رپورٹ طلب


لاہور ہائیکورٹ نے کورونا سے بچاؤ کی ادویات کی عدم دستیابی پر ڈریپ سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی اور ملک میں کورونا سے بچاؤ کی ادویات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) سے اس معاملے پر رپورٹ بھی طلب کرلی جب کہ نجی اسپتالوں میں‌ کورونا کے مہنگے علاج پر بھی رپورٹ مانگی گئی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کورونا کے علاج معالجے  کیلئے کیے گئے اقدامات کی بارے میں بتایا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں