کورونا: حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدر آمد کروایا جائےگا: سی سی پی او لاہور


لاہور: سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدر آمد کروایا جائےگا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا ہےکہ فیلڈ افسران کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ اور ضلعی حکومت ک ٹیموں کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیا جائےگا اور شادی ہالز و اجتماعات میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

عمر شیخ کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز کی پاسداری کروائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ملک میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا وائرس سے ہونے والے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 977 تک جا پہنچی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں