کوئٹہ: ہینڈ گرینیڈ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

کوئٹہ: ہینڈ گرینیڈ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق


کوئٹہ کے علاقے کلی بادیزئی ہینڈ گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا کہ ہینڈ گرینیڈ دھماکا کلی بادیزئی کے علاقے میں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق قبرستان کے قریب بچوں کو ہینڈ گرینیڈ ملا اور اس کے کھیلنے لگے، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور تین بچے موقع پر دم توڑ گئے اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بھی واقعے کی تصدیق کی اور ٹوئٹر پر کہا کہ ‘خروٹ آباد کلی بادیزئی میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں، دھماکے کی نوعیت و محرکات کے متعلق انکوائری کی جارہی ہے’۔

ترجمان نے کہا کہ ‘ہسپتال میں زخمی بچوں کی بہترین نگہداشت کی جارہی ہے’۔


اپنا تبصرہ لکھیں