کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی


 لاہور: 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 143 رنز ہی بنا سکی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے جوئے کلارک اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمید نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ول سمید غلط شارٹ کھیلتے ہوئے 10 رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کی گیند پر لوئس گریگوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹسمین جیمز ونس نے جیسن روئے کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور 117 رنز کے مجموعی اسکور پر جیمز ونس بھی 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

اگلے آنے  والے بیٹسمین عمر اکمل بھی محض 2 رنز بنانے کے بعد واپس پویلین چلتے بنے جب کہ جیسن روئے شاندار 82 رنز بنانے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد افتخار احمد اور حسن خان نے اسکور کو آگے بڑھایا اور 166 رنز بنانے کے بعد کراچی کنگز کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور  لوئس گریگوری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں