ایران نے واشنگٹن میں تعینات فرانسیسی سفیرکی جانب سے تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر بات کرنے پر پیرس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں متعین فرانسیسی سفیر جیراڈ اراوڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹرپر ایک بیان میں کہا تھاکہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی یقین دہانی کرانا ہوگی اور اسے 2025 کو جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھی اپنا جوہری پروگرام پرامن رکھنا ہوگا۔فرانسیسی سفیرکے اس بیان پر ایران نے فرانس کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں متعین فرانسیسی سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے احتجاج کیا اور ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق ریمارکس ناقابل قبول ہیں ۔
