کوئٹہ: سبزیاں اور مرغی مہنگی

کوئٹہ: سبزیاں اور مرغی مہنگی


کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 سے بڑھ کر 120 روپے ہو گئی جبکہ سفید آلو کی قیمت 100 اور سرخ آلو 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 120 روپے برقرار ہے جبکہ بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

کوئٹہ میں لہسن 600 اور ادرک 800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پھول گوبی کی فی کلو قیمت 160 روپے اور کدو کی فی کلو قیمت 150 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں مرغی کی گوشت کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہر میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 650 سے بڑھ کر 690 روپے ہو گئی۔

شہر کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک میں فروخت رہا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں