کوئنٹن ڈی کوک جنوبی افریقی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے


 لاہور: 

کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دوسری بار اپنے نام کرلیا۔

ورجوئیل ایوارڈز تقریب ہفتہ کو ہوئی جس میں کوئنٹن ڈی کوک کیرِیئر میں 2 بار سال کے بہترین جنوبی افریقی کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز، جیک کیلس، مکھایا نتینی، ہاشم آملہ اور کاگیسو ربادا نے 2،2 بار یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

دوسری جانب پیسر لنگی نجیدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اینرچ نورجی کو سال کا ابھرتا ہوا کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں