بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے گھر کے باہر ایک انوکھا وارننگ سائن لگا کر مداخلت کرنے والوں کو خبردار کردیا۔
کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی انسٹا اسٹوری پر بھابھی ریتو رناوت کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا۔
اداکارہ کی جانب سے ری شیئر کی گئی تصویر میں کمرے کے باہر دیوار پر ایک سائن بورڈ لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سائن بورڈ نے جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی، جس پر لکھا ہے کہ ’کوئی مداخلت نہیں، مداخلت کرنے والوں کو گولی ماردی جائے گی اور اگر پھر بھی کوئی بچ گیا تو دوبارہ گولی ماردی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت اکثر انسٹاگرام پر اپنے ممبئی اور منالی کے گھروں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ سال دیوالی کےموقع پر پھولوں اور روشنیوں سے سجے اپنے گھر کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جبکہ اُنہوں نے گزشتہ ماہ بھی اپنے ممبئی والے گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں جب وہ گھر کے اندرونی حصّے کی سیٹنگ کو تبدیل کررہی تھیں۔
اس کے علاوہ، حال ہی میں کنگنا رناوت نے اپنے منالی کے برف سے ڈھکے گھر کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔