کنٹرول لائن پر مقیم شہریوں کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام


 اسلام آباد: 

 وفاقی حکومت نے کنٹرول لائن پر مقیم شہریوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف پیکیج دینے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے کنٹرول لائن پر مقیم شہریوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف پیکیج دینے جبکہ 33498 شادی شدہ عورتوں کوبھی اس پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے سیکریٹری کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول پر مقیم افراد کو خصوصی پیکیج دیا جارہا ہے، جس میں سرحد پر موجود تمام افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے بنکرز تعمیر کیے جارہے ہیں ،وہاں سڑکیں اورطبی سہولتیں بہتر بنائی جارہی ہیں۔ ان خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کیلیے بھی غورجاری ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں