پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے سیر سپاٹے کرتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے کونٹینٹ سے لاکھوں صارفین کا دل بہلانے اور ہونٹوں پر ہنسی لانے والا جوڑا چھٹیاں منانے کے لیے آج کل ملک کے خوبصورت نظاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر خوبصورت فیملی تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں ذوالقرنین کا بتانا ہے کہ ہم چھٹیوں پر ہیں۔
دوسری جانب کنول آفتاب نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی گود میں اٹھائے ہوئے شمالی علاقوں کے ٹھنڈے موسم میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔