اداکارہ و ٹک ٹاکر ربیکا خان کی محبت کے بہانے کم سن بچی کے چہرے کو دبوچنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ربیکا خان کو ایک بچی کا چہرہ پیار سے دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مختصر ویڈیو کے آغاز میں ربیکا خان کہتی ہیں کہ نہ جانے کیوں ان کا دل چاہ رہا ہے کہ وہ بچی کا چہرہ نوچ لیں۔
وائرل ویڈیو میں ربیکا خان کو بعد ازاں بچی کے چہرے کو ہاتھوں سے دبوچتے اور نوچتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ ربیکا خان کی جانب سے چہرہ دبوچنے پر بچی رو پڑتی ہیں لیکن وہ ٹک ٹاکر اس باوجود ان کا چہرہ نوچتی دکھائی دیتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ اسی طرح بچی کا چہرہ دبوچتی رہیں۔
مختصر ویڈیو میں کم سن بچی کے چہرہ کو زور سے دبوچنے پر صارفین نے ربیکا خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں جاہل قرار دینے سمیت ان کی حرکت کو نامناسب اور ناقابل قبول قرار دیا۔
زیادہ تر صارفین نے ربیکا خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں پاگل قرار دیا اور کہا کہ پھول جیسے بچوں کے چہرے کو دبوچنے کے بجائے انہیں پیار دیا جانا چاہییے۔
کچھ افراد نے نشاندہی کی کہ ربیکا خان بچی کے چہرے کو دبوچنے کے بہانے اپنے ناخن اور ہاتھوں پر سجائی ہوئی مہندی دکھنا چاہتی ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے ربیکا خان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ سامنے ہوتے تو ٹک ٹاکر کا چہرہ بھی ایسے ہی نوچتے۔