کم سن اداکارجیک برنس پراسرار طور پر انتقال کرگئے


اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے کم عمر اداکار اور بیلے ڈانسر جیک برنس 14 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کم عمر اداکار کا انتقال دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا، تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا۔

چیک کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب وہ چیک کے کمرے میں گئے تو اس کی حالت تشویش ناک تھی، جب کہ کچھ گولیوں کی بھر مقدار بھی اس کے سرہانے بکھیری ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اہل خانہ جب انہیں اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے چیک کی موت کی تصدیق کی۔ چیک کی موت کی خبر 9 دسمبر کو چائلڈ الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی جانب سے شیئر کی گئی، تاہم اہل خانہ نے پراسرار موت پر بالکل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ اسکاٹش اداکار نے ٹی وی سیریز ون آف یو ایس، ان پلین سائٹ اور آؤٹ لینڈ میں یاد گار کردار ادا کیے، جب کہ وہ 2012 میں الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی اکیڈمی کا بھی حصہ تھے، جو کلاسیکل بیلے ڈانس کالج ہے۔ یہ اسکاٹ لینڈ میں گرین وک کے ہوم ٹاؤن میں واقع ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی کم سن اداکار کی اچانک موت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ جیک کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔


اپنا تبصرہ لکھیں