کمیونٹی رہنما PSNTکے صدر وابد ملک کی والدہ کے ختم قل میں وزیراعظم آزاد کشمیر وزراء کرام سمیت کمیونٹی کی بھر پور شرکت


کمیونٹی رہنما PSNTکے صدر وابد ملک کی والدہ کے ختم قل میں وزیراعظم آزاد
کشمیر وزراء کرام سمیت کمیونٹی کی بھر پور شرکت
ختم قل چڑیا ولہ(گجرات) میں ادا کی گئی، سابق صدر آزاد کشمیر سمیت اراکین
قومی وصوبائی اسمبلی کا اظہار تعزیت، عابد ملک اور ان کے والد اور
بھائیوں سے دوستوں اور رشتہ داروں کی تعزیت ، دعائے مغفرت کی گئی
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینٹر برائے
امریکہ اور پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک کی والدہ
حاکم بی بی پاکستان میں انتقال کرگئیں مرحومہ کی عمر نوے سال تھی سوگوران
میں انہوں نے انکے شوہر محمد حسین دو بیٹے خالد ملک ساجد ملک اور تین
بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں واقع انکی رہائش گاہ
پر انکے ایصال وثواب کیلئے قران خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں
ڈیلس کی مقتدر شخصیات جس میں مردو خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی شرکت کی
جبکہ حافظ مولانا اصیل خان نے دعا کرائی اور وہاں موجود افراد سے موت کی
حقیقت پر بیان دیا۔ اس موقع پر عابد ملک ،انکے بھائی خالد ملک اور اہلیہ
نوشین ملک سے آنے والے مردوخواتین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ، آنے والے
افراد میں پاکستان سوسائیٹی کے سابق صدر ڈاکٹر ریاض حیدر، کشمیری رہنما
اور ساتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے ڈرایکٹرز ، راجہ مظفر کشمیری، راجہ
زاہد اختر خانزادہ، پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید اجمل،
غلام وڑائچ، خالد بٹ، اے ڈی راجہ، نعیم چوہدری،مبشر واڑائچ، امتیاز
رائے،راجہ صدف، مرزا تنویر، عابد بیگ، کشمیری خاتون رہنما غزالہ حبیب،
جاگو ٹائمز گروپ آف پبلیکیشن کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ، جان بنگیش،قاضی
مجیب، مجاہد نصیر، ندیم اختر، ناصر ، سمیت متعدد مر وخواتین شامل تھے،
مرحومہ کے ایڈال ثواب کیلئے رسم قل انکی پاکستان میں واقع رہائش گاہ
گجرات میں انکے گاں چڑیاولہ میں اتوار کے روز ساڑھے گیارہ بجے رکھی گئی
ہے، جبکہ عابد ملک پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں دریں اثنا ڈیلس سے تعلق
رکھنے والے اراکین کانگریس اور اسٹیٹ رپرزینٹیٹوز نے بھی فون پر عابد ملک
سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے رہنما سید فیاض حسن،
ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی۔قراقرم تھنکر فورم کے صدر سراج بٹ اور
دیگر کئی رہنمائوں نے اپنے ایک بیان میں عابد ملک کی والدہ کے انتقال پر
تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں