ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور لیجنڈری کمل ہاسن کے بہت بڑے مداح ہیں اور ابتدائی کیریئر میں وہ ان جیسے اداکار بننا چاہتے تھے۔
انیل کپور نے کمل ہاسن کے نقش قدم پر چلنے کیلئے ان کی فلموں کے ری میک بنانے شروع کیے اور لگاتار تین فلمیں بنائیں اور وہ چوتھا ری میک بھی بنانا چاہتے تھے لیکن انہیں کمل ہاسن نے روک دیا۔
1989 میں انیل کپور نے ’ایشور‘ بنائی جو کمل ہاسن کے ’سواسی متھیام‘ کا ریمیک تھی، دوسری ریمیک ’وراثت‘ تھی جو کمل ہاسن کی تامل میں ’تھیورماگان‘ تھی۔
انیل کپور نے ’بیوی نمبر1‘ بھی کمل ہاس کی فلم ’ساتھی لیلاوتی‘ کا ریک میک تھی لیکن انیل کپور کی تینوں فلموں میں پرفارمنس ناظرین کو متاثر نہ کرسکی۔
اداکار کمل ہاسن کی فلم ’انبے سوام‘ کا ری میک بھی بنانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا اور یہ پروجیکٹ نہ بن سکا۔
کمل ہاسن کو پسند نہیں تھا کہ ان کی فلموں کا ریمیک بنایا جائے اور اگر ضرورت پڑے تو وہ ری میک میں بھی خود ہی کام کرنا چاہتے تھے اسی وجہ سے انہوں نے انیل کپور کو ریمیک بنانے کی اجازت نہیں دی۔