تل ابیب:
اسرائیلی اسٹارٹ اپ کمپنی بزیگو کا یہ سادہ نظام انفراریڈ ایل ای ڈی، انفراریڈ وائیڈ اینگل کیمرے اور ایک مائیکرو پروسیسر پر مشتمل ہے۔ اس کی جان ایک کمپیوٹر وژن ( الیکٹرانک بصری) الگورتھم ہے جو کسی مکھی، مچھر یا کمرے میں اڑتے گرد کے ذرات میں فرق کرسکتا ہے۔ اس کا اندازہ مختلف اشیا کی حرکات کی بنا پر لگایا جاتا ہے یہاں تک کہ بزیگو مکمل اندھیرے میں بھی کام کرسکتا ہے۔
جیسے ہی اسے کمرے میں مچھر نظر آجائے یہ اسمارٹ فون پر اطلاع دیتا ہے اور اگر مچھر بیٹھا ہوتو ایک دائرے کی صورت میں اس مقام کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ اب چاہیں تو آپ خود مچھر کو مار ڈالیں یا پھر اسپرے وغیرہ کرکے اسے بھگانے کی کوشش کیجئے یہاں تک
کہ رات کے وقت بھی کمرے میں کوئی مچھر آجائے تو یہ فوری طور پر اس کی نشاندہی کرتا ہے۔
بزیگو لیزر نظام پر کئی سال سے کام جاری رہا لیکن اسے کنزیومر الیکٹرانکس شو 2020ء میں پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ لیزر گھر اور کمرے کے اندر 8 میٹر کی دوری تک موجود دہشت گرد مچھر کی نشاندہی کرسکتی ہے۔
بزیگو لیزر کی ایڈوانس بکنگ آئن لائن جاری ہے اور اگر آپ 9 ڈالر جمع کرواتے ہیں تو اس پر 30 ڈالر کی رعایت کے ساتھ 169 ڈالر میں یہ نظام خریدا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اگلے سال یعنی 2021ء میں اس کی فروخت شروع ہوجائے گی۔