پاکستانی کے نامور ہدایت کار اپنی پہلی فلم ‘لال کبوتر’ کے ساتھ تو سب کا دل جیتنے میں کامیاب ہو ہی چکے ہیں اور اب انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کا بھی اعلان کردیا جس کی کہانی 1947 کے دور پر مبنی ہوگی۔
کمال خان اور شرمین عبید چنائے اکٹھے ‘ہوم 1947’ سیریز لانچ کرنے جارہے ہیں جس کی پہلی شارٹ فلم بھی سامنے آچکی ہے۔
اس پہلی شارٹ فلم کا نام ‘بیلا’ ہے جس میں فائزہ گیلانی ایک ماں کے کردار میں نظر آئیں جو اپنے بچے کو ٹرین میں سلانے کے لیے ایک ایسا گانا سناتی ہیں جس سے انہیں 1947 کا دور اور ان دنوں ہونے والا تشدد یاد آجاتا ہے۔
فلم میں اس ماں کی بےیقینی کو پیش کیا گیا جو یہ نہیں جانتی کے وہ مستقبل میں کہاں ہوگی۔
مزید پڑھیں: ‘لال کبوتر’ ایک اور عالمی اعزاز جیتنے میں کامیاب
فلم میں 1947 کے دور کے وہ تاریک واقعات بھی دکھائے گئے جب لوگ نئے گھر کے لیے منتقل ہورہے تھے جبکہ بہت سے اس سفر میں زندہ ہی نہیں بچے۔
ہوم 1947 سیریز میں ایسی کئی اور کہانیاں پیش کی جائیں گی جو تقسیم کے دور کی کہانیاں بیان کریں گی۔
ہر کہانی اس شخص کی زبانی سنائی جائے گی جو قیام پاکستان کے دوران زندہ بچ گیا۔
اس سیریز میں 7 شارٹ فلمز سامنے آئیں گی جس کی پروڈکشن شرمین عبید چنائے کی کمپنی کرے گی۔