حال ہی میں میوزیکل کامپیٹیشن شو’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز‘ میں شرکت کرنے والے میوزیکل بینڈ ’ای شارپ‘ نے اپنا رومانوی گانا ’او شبانہ‘ جاری کیا تھا۔
رواں ماہ نومبر کے آغاز میں جاری کیے گئے جانے ’او شبانہ‘ کی ویڈیو اور کہانی کو بہت سراہا گیا تھا۔
اور اب ’پیپسی بیٹل آف دی بینڈز 2‘ کے فاتح میوزیکل بینڈ ’کشمیر‘ نے بھی میوزیکل شو کی تعاون سے نیا گانا ’پروانا ہوں‘ ریلیز کردیا۔
‘ او شبانہ‘ یہ گانا بھی سنیں
’کشمیر‘ میوزیکل بینڈ اس گانے سے قبل بھی چند گانے ریلیز کر چکا ہے اور اس بینڈ نے اچھی شہرت حاصل کرلی ہے۔
اس میوزیکل بینڈ نے 2017 میں ہونے والے ’پیپسی بیڈل آف دی بیںڈز 2‘ کا مقابلہ جیتا تھا اور اب اسی بینڈ نے ’پروانا ہوں‘ جاری کردیا۔ مختصر دورانیے کے ویڈیو میں میوزیکل بینڈ کے ارکان کو پہاڑوں پر پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ساتھ ہی صحراؤں میں لوگوں کو جستجو کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
گانے کی ویڈیو سے زیادہ اس کی شاعری کو سراہا جا رہا ہے۔