کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کو مشکل قرار دے دیا

کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کو مشکل قرار دے دیا


بالی ووڈ کی بیبو، معروف اداکارہ کرینہ کپور نے پٹودی خاندان کے چشم و چراغ  کے ساتھ اپنی شادی کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیف علی خان میری اتنی قدر نہیں کرتے جتنی میں کرتی ہوں۔

اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں ایک بھارتی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں سے ایک اداکارہ ہیں جو فی فلم 10 سے 15 کروڑ روپے بطور معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران مہنگی ترین اداکارہ ہونے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ جو کچھ میری کمائی کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ صحیح ہے، یہ میری اداکاری یا پیسے سے متعلق نہیں بلکہ اگر مجھے کوئی کردار پسند ہے تو میں کم قیمت میں بھی فلم کر سکتی ہوں، میرا معاوضہ میرے موڈ، فلم اور کردار پر منحصر کرتا ہے، میں اداکاری کے اُس مقام پر ہوں جہاں مجھے یقین ہے کہ میں بہترین انٹرنٹینمنٹ پیش کر سکتی ہوں۔‘

اداکارہ کا پوڈ کاسٹ کے دوران مرد اداکار سے شادی کرنے کے بعد پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیف علی خان نے تاحال میری فلم ’کریو‘ نہیں دیکھی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیف علی خان شوٹنگز میں مصروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تاحال میری نئی فلم نہیں دیکھی، مگر میں سیف علی کی ہر مووی دیکھتی ہوں، کیوں کہ میں مجھے دیکھنی پڑتی ہے۔

کرینہ کپور نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اداکار سے شادی کرنا آسان نہیں ہے، اکثر اوقات جب میں شوٹنگ کے لیے گھر سے نکل رہی ہوتی ہوں تو اس دوران سیف گھر آ رہے ہوتے ہیں، وہ صبح 4 بجے کے بعد گھر آتے ہیں، جب وہ بیدار ہو کر شوٹنگ کے لیے جا رہے ہوتے ہیں تو میں تھکی ہاری گھر پہنچ رہی ہوتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر ایسا بھی ہوا ہے کہ سیف علی خان گھر پہنچتے ہیں تو میں بیرونِ ملک جانے کی تیاری کر رہی ہوتی ہوں، ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے مل نہیں پاتے ہیں۔

بیبو کے مطابق اس جوڑی کے لیے اپنے وقت کو متوازن کر کے چلنا بہت مشکل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں