کریتی سینن کا چنکی پانڈے کیساتھ کیا رشتہ ہے؟

کریتی سینن کا چنکی پانڈے کیساتھ کیا رشتہ ہے؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اداکار چنکی پانڈے کی رشتے دار ہیں۔

متعدد ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کریتی سینن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے کسی بھی قریبی دوست یا رشتے دار کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن فلمی شائقین کا یہ خیال بالکل غلط ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کریتی سینن بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کی کزن ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کریتی سینن کے والد اور اننیا پانڈے کی والدہ آپس میں رشتے دار ہیں۔

اسی لیے کریتی سینن اور اننیا پانڈے کے رشتے دار ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرتے ہیں اور ان دونوں اداکاراؤں کے کام پر تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں