لاہور:
کرکٹ کو ترسے شائق نے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم کے باہر باجا بجا کر محرومی کا کسی حد تک مداوا کرلیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے میچز کے دوران اسٹینڈز خالی رکھے جا رہے ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز میدان میں جیت کیلیے گھمسان کا رن پڑا تھا، حوصلہ افزائی کیلیے اسٹینڈز میں چند اسٹاف ارکان ہی موجود تھے، ایسے میں کرکٹ کو ترسے ایک شائق نے سیکسوفون پکڑا اور اسٹیڈیم کے باہر بجاکر اپنی محرومی کا کسی حد تک مداوا کرلیا۔