مداحوں نے پی ایس ایل 7 کے دوران کرکٹ کمپیئر ایرن ہالینڈ کو برف کی ملکہ قرار دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ کی کمپیئر ایرن ہالینڈ کا سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج رات کام کے دوران ہر کوئی انہیں’برف کی ملکہ کہہ رہا ہے‘۔
ایرن ہالینڈ کی اس ٹوئٹ پر اب تک 18 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں ایرن ہالینڈ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔
اس میچ میں ایرن ہالینڈ نے سفید رنگ کا کوٹ پینٹ پہن رکھا تھا جبکہ انہوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ بھی پہن رکھی تھی۔
علاوہ ازیں انہوں نے سیاہ اسٹریپی سینڈل بھی پہن رکھی جبکہ انہوں نے ہلکا پھلکا میک اپ بھی کررکھا تھا جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔