کرکٹر حسن علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

کرکٹر حسن علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش


پاکستانی معروف کرکٹر، پاکستان سپر لیگ کی کراچی کنگز فرنچائز کے کھلاڑی حسن علی دوسری بار والد بن گئے ہیں۔

کرکٹر حسن علی نے چند منٹ قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہے۔

حسن علی نے بتایا ہے کہ الحمدللّٰہ آج صبح اُن کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ اُن کی نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں۔

کرکٹر کا بتانا ہے کہ اُنہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ’ہیزل حسن علی‘ ہے۔

حسن علی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل، 2021ء میں ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اگست 2020ء میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو سے رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے کی شادی کی مختصر تقریب دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی جہاں دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں