کرن جوہر کو بالی ووڈ میں رشتہ کروانے والی آنٹی کہنے کی وجہ سامنے آ گئی

کرن جوہر کو بالی ووڈ میں رشتہ کروانے والی آنٹی کہنے کی وجہ سامنے آ گئی


معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کو رشتہ کروانے والی آنٹی کہنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر اور ان کے والد یش جوہر بالی ووڈ میں فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ رشتے کروانے کیلئے بھی مشہور ہیں اور انہوں نے اب تک بالی ووڈ کے کئی سُپر اسٹارز کی شادیاں کروائی ہیں۔

حال ہی میں کرن جوہر اداکارہ و میزبان ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے خود کو ’بالی ووڈ کی سیما ٹپاریا‘ کہلائے جانے پر دلچسپ ردِ عمل دیا۔

ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر سے کہا کہ ’آپ فلم انڈسٹری کی سیما آنٹی (ممبئی کی مشہور میچ میکر) ہیں، آپ مسلسل انڈسٹری میں رشتے کروا رہے ہیں اور آپ کے والد نے بھی یہی کیا‘۔

جس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ ذمہ داری اٹھائی ہے، مجھے یہ صرف اپنی خوشی کے لیے کرنا ہے، یوں سمجھ لیں کہ یہ میری زندگی کے ایجنڈے میں سے ایک ہے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’ مجھے بےحد خوشی ہوئی جب ایک دن ودیا بالن نے کال کی، جب اس کی شادی کی 12 ویں سالگرہ تھی اور اس نے مجھے شکریہ ادا کیا  کیونکہ میں نے اسے سدھارتھ رائے کپور سے ملوایا اور اس کی شادی کروائی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ودیا کی اس کال کے آنے پر جتنی خوشی ہوئی اتنی کسی فلم کے مثبت ردِعمل کے لیے آنے والی کال پر بھی نہیں ہوئی تھی مجھے اس سے بےحد اچھا محسوس ہوتا ہے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں