کرن جوہر اور رنبیر کپور کیساتھ تاحال رابطے میں ہوں: فواد خان

کرن جوہر اور رنبیر کپور کیساتھ تاحال رابطے میں ہوں: فواد خان


پاکستانی معروف اداکار و سپر ماڈل فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے 8 سال بعد بھی وہ تاحال بھارتی فنکاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باوجود فواد خان کو بھارت میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھارتی عوام کا پیار ہی ہے کہ فواد خان 2016ء کے بعد ایک بار پھر بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں، وہ جَلد ہی بالی ووڈ کے دو سے تین پروجیکٹس میں نظر آئیں گے۔

اداکار فواد خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا ’پنک وِلا‘ کو انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے ناصرف اپنے آنے والے نئے پروجیٹ ’برزخ‘ پر بات کی بلکہ بالی ووڈ کے ساتھ اپنے رابطوں سے متعلق بھی انکشاف کیا ہے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکار کا جواب میں بتانا تھا کہ میں اپنے کئی ہندوستانی ساتھیوں کے ساتھ تاحال دوستی برقرار رکھے ہوئے ہوں جن میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے ساتھی اداکار رنبیر کپور، مشہور فلم ساز کرن جوہر اور شکن بترا بھی شامل ہیں۔

فواد خان کا کہنا ہے کہ ہم کبھی کبھار فون کالز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں یا چٹ چیٹ کر لیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور کپور خاندان کے ساتھ تو میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

فواد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب بھی آپس میں بات چیت کرتے ہیں تو ملنے کا بھی منصوبہ بھی بناتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں