کرغزستان میں ہنگاموں کا معاملہ: پاکستان کے سفیرحسن ضیغم کا ویڈیو پیغام

کرغزستان میں ہنگاموں کا معاملہ: پاکستان کے سفیرحسن ضیغم کا ویڈیو پیغام


کرغزستان میں تعلیم حاصل کرنےوالےپاکستانی طالب علموں کی صورتحال پاکستان کے سفیرحسن ضیغم کا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کہا کہ بشکک میں انتہا پسندوں نے غیرملکی ہوسٹلز پر حملہ کیا جس میں 14 پاکستانی طلبہ زخمی ہوئے، ایک طالب علم شاہ زیب بشکک اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی طالب علم شاہ زیب سے اسپتال میں ملاقات کی، کرغزستان سے متعلق سوشل میڈیا پرآنےوالی خبریں بے بنیاد ہیں، حملوں میں ملوث4 افراد کوگرفتار کیا جاچکا ہے، وزیراعظم اورنائب وزیراعظم پاکستان نے پاکستانی طلبا کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں